+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jul 22 2023 15:59:26
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں 2 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 166.50 جیسے ریٹ بن گئے ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق آج پورٹ پر کنٹینر کی آمد ہوئی ہے جس کی وجہ سے بھاؤ دو روپیہ کلو کم ہوے ہیں۔ پہلے پورٹ پر جتنی آمد ہوتی تھی اس کی مینیفیسٹ آجایا کرتی تھی۔ اب چونکہ ایف بی آر اور کسٹم کے آپس میں کچھ معاملات ہیں جن کی وجہ سے مینیفیسٹ نہیں آتی اور صحیح تعداد معلوم نہیں ہوتی۔ تاہم پورٹ پر آمد کی وجہ سے مارکیٹ کم ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پورٹ پر ایک جہاز بھی لگا ہوا ہے جس کی ان لوڈنگ جاری ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جیسے ہی جہاز کے مال گوداموں میں چلے جائیں گے مارکیٹ دوبارہ سنبھل جائے گی۔ کیونکہ انٹر بنک میں ڈالر بھی تیز ہے اور بنکوں سے ڈالر کی دستیابی بھی کم کم ہی ہے۔ اور آسٹریلیا کے بھاؤ بھی بہتر ہیں۔۔