+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 25 2022 16:29:17
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔  مرچ ثابت فیصل آباد ہائبرڈ 15500/15750 روپیہ من تک کام ہوے ہیں۔  4 ماہ کی پیمنٹ پر 18000 تک کام ہوے ہیں۔  مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق شہزادی کوالٹی مرچ بھی فیصل آباد منڈی میں 12500 روپیہ من ہو گئی ہے۔  شہزادی کوالٹی مارکیٹ میں مال نہیں ا رہا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا کی مارکیٹ انتہائی گرم ہو گئی ہے۔  ڈنڈی کٹ مرچ 3800 ڈالر فی ٹن جیسے حالات بن گئے ہیں۔  3800 ڈالر والی مرچ کوئٹہ آکر 37900 روپیہ من تک پڑے گی۔  انٹرنیشنل مارکیٹ بہت اونچی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی انڈیا کے ایک ایکسپوٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ جولائی اگست میں چائنہ کی ڈیمانڈ بھی نکلے گی۔ جس سے مزید تیزی کے امکانات بن جائیں گے۔  پاکستان کی تاریخ میں ایسا کم کم ہی دیکھنے میں آیا ہے کہ انڈیا سے آدھی قیمت ہو مرچ کی۔  انویسٹرز فیصل آباد سے بھرپور خریداری کر رہے ہیں۔  ماہرین کا خیال ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں پاکستان میں کوئی عجیب و غریب ریٹ بھی بن سکتا ہے جس کا لوگوں نے تصور بھی نہ کیا ہو۔  کیونکہ سندھ میں کاشت 20/25% سے زیادہ نہیں ہے۔ سندھ والے تو 15/20% سے زیادہ کاشت نہیں بتاتے۔  ماہرین کا خیال ہے کہ جب پاکستان انٹرنیشنل مارکیٹ سے مرچ ایمپورٹ کرے گا تو اس وقت مزید تیزی کے امکانات بن سکتے ہیں۔  کیونکہ چائنہ پہلے ہی شارٹ ہے۔ انڈیا میں بھی فصل کم ہے اور اوپر سے پاکستان کے حالات بھی سازگار نہیں ہیں۔  اس لئے اس سال مرچ ثابت کوئ اکتوبر میں کوئی انوکھا ریٹ بنا سکتی ہے۔