+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 25 2022 16:11:17
  • Comments

Sorghum | جوار

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔  جوار سفید ملتان ہلکی کوالٹی 2500/2600 روپیہ من جبکہ اچھی کوالٹی 2800/2900 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اچھی کوالٹی نہ ہونے کے برابر ہے۔  ہلکے مال بھی تھوڑے ہی رہ گئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے

ہائبرڈ جوار ملتان گنگا اور لائن برانڈ 150/55 جبکہ پرولائن جوار 208 جیسے حالات ہیں ڈیمانڈ نہ ہونے کے برابر ہے۔  ماہرین کا خیال ہے کہ اب جوں جوں بارشیں پڑیں گی سدا بہار اور دیسی جوار کی ڈیمانڈ بڑھے گی ہائبرڈ کی ڈیمانڈ اتنی نہیں نکلے گی۔ 


سدا بہار جوار اوکاڑہ 2950 روپیہ من جیسے حالات بن گئے ہیں ملتان منڈی میں 3000 تک کام ہوے ہیں۔  تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے بارشوں کا ایک نیا سپیل شروع ہو رہا ہے۔  اسکے بعد سدا بہار جوار کی ڈیمانڈ مزید بڑھ جاے گی۔  15 جولائی کے بعد بھرپور ڈیمانڈ شروع ہو جاے گی۔