+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 22 2022 16:06:28
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔  ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں 113.5 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں۔  مارکیٹ روپیہ ڈیڑھ روپیہ کمزور ہوئی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی کراچی کے ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ کراچی میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ گورنمنٹ کا آئ ایم ایف سے معائدہ ہونے کے بعد ڈالر نیچے انے کے امکانات ہیں جسکی وجہ سے مارکیٹ میں تھوڑی کمزوری دیکھنے میں آئی ہے۔  تاہم کراچی کے گوداموں میں اچھی کوالٹی کے مال نہ ہونے کے برابر ہیں۔  زیادہ تر مال 2/3% ڈنک والے ہیں۔ نمبر ون کوالٹی نہ ہونے کے برابر ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جہاں ڈیمانڈ نکلی وہاں مارکیٹ دوبارہ تیز ہو سکتی ہے۔  بعض اوقات جب کراچی میں مال شارٹ ہو جاتا ہے تو پھر بکنگ کے پڑتے سے بڑھا کر بھی فروخت ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ رشیہ سے بکنگ نہیں ہو رہی ہے تھوڑا بہت دبئی سے انڈیا کا ڈنک والا مال مل جاتا ہے۔ تاہم جب ڈیمانڈ زور پکڑے گی پاکستان کو بکنگ لازمی چایئے ہو گی۔  پائپ لائن میں مال کم ہے