+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 22 2022 15:23:44
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 6700 تک کام ہوے ہیں۔ دوپہر کو 6800 تک کام ہوے تھے۔  مارکیٹ دوبارہ 100 روپیہ من نیچے آئ ہے۔  کراچی 175/82 جیسے حالات ہیں۔  کراچی میں مال نہ ہونے کے برابر ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ایک جہاز آسٹریلیا سے 18000 ٹن کالا چنا لے کر نکلا ہے۔  جو پہلے بنگلہ دیش پورٹ پر مال ڈسچارج کرے گا اور پھر پاکستان کراچی پورٹ پر آے گا۔ تقریباً 3 اگست سے 7 اگست تک پورٹ پر جہاز کی آمد متوقع ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق لوکل مارکیٹ میں مارکیٹ ٹھنڈی ہے کیونکہ ریٹیل میں گاہکی کم ہے دوسری جانب ٹریڈرز اپنا منافع بھی کھرا کر رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ کراچی میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ گورنمنٹ سے آئ ایم ایف کا معاہدہ بھی جلد ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ اور ہو سکتا ہے ڈالر بھی نیچے آ جائے۔ اس لئے مارکیٹ تھوڑی کمزور ہوئی ہے۔