+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 03 2023 16:31:02
  • Comments

Kabuli Chickpeas | چنا سفید

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ سفید چنا رشین چیکو ریگولر کوالٹی 275/285 روپیہ تک ریٹ ہے۔ جبکہ اچھے مشین کلین مال 290/295 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ نیچے ریٹیل میں ڈیمانڈ کمزور ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پہلے کراچی سے پنجاب کیلیے  کافی کام ہوتے تھے تاہم ابھی پشاور پنڈی اور  فیصل آباد سائڈ کی کراچی سے ڈیمانڈ نہیں ہے۔ دوسرا کراچی مارکیٹ میں سندھ کےمال بھی  ِبک رہے ہیں۔ سوڈان کوالٹی 290 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ یوکرین 8 ایم ایم 305/310 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ اسٹریلیا 6/7/8 315/320 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ کینیڈا 8/9 345 روپیہ کلو تک ریٹ ہے جبکہ انڈیا 8 ایم ایم 350/355 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ لوکل مارکیٹ بکنگ کی وجہ سے بہتر ہوئ ہے تاہم نیچے گاہکی سست ہی ہے۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں انڈیا 8 ایم ایم 1360/1370 ڈالر فی ٹن تک ریٹ بن گیا ہے 8 ایم ایم کا جو کراچی پورٹ پر 430 روپیہ کلو کا پڑتا ہے۔ انڈیا 9 ایم ایم لوکل مارکیٹ میں 410 روپیہ کلو تک ریٹ ہے جبکہ بکنگ کراچی پورٹ کے لیے 490 روپیہ کلو تک کا پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انڈیا سے دلچسپی نہیں لے رہے ہیں کیونکہ امیریکا سے 1400 ڈالر تک ریٹ ہے 9 ایم ایم کا جو کراچی پورٹ پر 439.20 روپیہ تک پڑتا ہے۔ امیریکا 9 ایم ایم 450 روپیہ کلو تک ریٹ ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ریٹ 286.5 روپیہ تک ہے امپورٹ میں۔