+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 29 2023 11:24:16
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کوالٹی کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں ایڈوانس پیمنٹ پر 198 روپیہ کلو تک ہیں۔ جبکہ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 200 جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔  کرمسن کوالٹی ہلکے مال 202 جبکہ اچھی کوالٹی 212/15 روپیہ کلو تک ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کراچی کے ایمپورٹرز نے 10/11 ہزار ٹن مزید بکنگ لے لی تھی 710 ڈالر میں جو عید کی چھٹیوں تک کراچی پورٹ پر آئے گی۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بکنگ آسٹریلیا سے 680/90 جبکہ کینیڈا سے 700/10 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔  پاکستان کی لوکل منڈیوں میں ریٹیل میں گاہکی نہ ہونے کے برابر ہے۔  مارکیٹ فل الحال ٹھنڈی ہی نظر آ رہی ہے۔  انٹر نیشنل مارکیٹ بھی سست ہی نظر آ رہی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق جولائی اگست میں رشیہ کی فصل شروع ہو جاے گی۔ جبکہ  ستمبر میں کینیڈا کی فصل شروع ہو جاے گی۔ آسٹریلیا کی فصل نومبر دسمبر جبکہ امیریکن مسور کی فصل اکتوبر نومبر میں شروع ہوتی ہے۔