+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 23 2023 17:23:12
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 205/6 روپیہ کلو جیسے بھاؤ ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق کل آسٹریلیا سے ایک جہاز کراچی پورٹ پر لگنا ہے جس میں تقریباً 11000 ٹن نپر مسور ہے۔  یہ جہاز 665 ڈالر میں بک ہوا تھا اور بعد میں ریسیل میں 700 سے 710 ڈالر فی ٹن تک کام ہوے تھے۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اس وقت آسٹریلیا سے بکنگ 690 ڈالر فی ٹن جیسے بھاؤ موصول ہوے ہیں جو کراچی آکر تقریباً 217 تک پڑتا ہے۔ جبکہ کینیڈا سے بکنگ 720/30 ڈالر ہے جو کراچی آکر تقریباً 226 تک پڑتا ہے۔ کینیڈا سے لمبی چوڑی بکنگ نہیں ہے صرف آسٹریلیا والے مال کی وجہ سے مارکیٹ چل نہیں رہی ہے۔ دوسری جانب ریٹیل میں گاہکی انتہائی سست ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق موجودہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خرید انتہائی کمزور ہو گئی ہے۔ گرمیوں کے سیزن میں دالوں کی زبردست ڈیمانڈ ہونی چاہیے لیکن گاہکی اس طرح کی نہیں نکل رہی جس طرح کی ہونی چاہیے۔  تاہم مسور ان ریٹوں سے مندہ نہیں لگتا جہاں ڈیمانڈ نکلی مارکیٹ اچھی ہونے کے امکانات ہیں۔ اگر بکنگ مندہ ہو جائے پھر الگ بات ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آسٹریلیا اور کینیڈا میں کاشت اچھی ہے۔ آسٹریلیا کی فصل اکتوبر نومبر میں شروع ہوتی ہے جبکہ کینیڈا کی فصل ستمبر میں آے گی۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق رشیہ میں بھی مسور کاشت ہوتی ہے گوکہ آسٹریلیا اور کینیڈا جتنی فصل نہیں ہوتی پھر بھی رشیہ کی فصل اگست میں شروع ہو جاتی ہے۔  انٹرنیشنل مارکیٹ میں مسور کی فصلیں گزشتہ سالوں کی نسبت زیادہ سننے میں آ رہی ہے۔ لیکن انٹر نیشنل مارکیٹ کی فصلیں دو تین ماہ بعد شروع ہونگی۔