+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 23 2023 16:12:55
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی 118 روپیہ کلو جیسے ریٹ بن گئے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔  جبکہ کیش پیمنٹ پر 119 جیسے حالات بن گئے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق فل الحال مارکیٹ میں دم خم نہیں ہے۔  کراچی کے گوداموں میں تقریباً 36000 ہزار ٹن کے لگ بھگ مال پڑا ہوا ہے جو تقریباً 1500 کنٹینر بنتے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق تقریبا 1500 کنٹینر کے لگ بھگ رشیہ سے بکنگ بھی ہو گئی ہے کنٹینر کی صورت میں۔ ٹوٹل اس وقت گودام اور بکنگ کا مال شامل کر کے تقریباً 3000/3200 کنٹینر مال بنتا ہے۔  رشیہ سے جو بکنگ ہوئی ہے وہ 415 ڈالر سے 330 ڈالر تک ہوئی ہے۔ رشیہ سے جون کے پہلے ہفتے میں کنٹینر کراچی پورٹ پر لگنا شروع ہو جائیں گے۔ تاہم زیادہ آمد جولائی اگست میں متوقع ہے۔  اس وقت رشیہ سے بکنگ کے ریٹ 330 ڈالر موصول ہوے ہیں۔ جسکا پڑتا کراچی آکر تقریباً 105 تک پڑتا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق سپلائی کافی ہے پاکستان کے پاس اس وقت تقریباً 5/6 ماہ کا مال بنتا ہے۔  تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ اگر ییلو پیس 105 کے لیول پر آگئی تو ریٹیل میں گاہکی زیادہ ہو سکتی ہے سستی ہونے کی وجہ سے۔  فل الحال مارکیٹ میں ضرورت کے مطابق ہی کام کرنا چاہیے کیونکہ پورٹ پر جب مال لگنا شروع ہوں گے تو پیمنٹ پریشر بن سکتا ہے۔