+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • May 15 2023 19:26:41
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 10 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور 10525 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ اتحاد شوگر ملز کے 10575 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز نے نے 25 مئ کے بعد ٹیکس ان پیڈ پر 20 روپیہ جبکہ ٹیکس پیڈ مال پر 10 روپیہ بوری روزانہ کی بنیاد پر جرمانہ کی شرط عائد کی ہے ہے جس کی وجہ سے انویسٹرز حضرات جے ڈی ڈبلیو اور یونائیٹڈ کے ٹیکس ان پیڈ مال فروخت کر کے اتحاد آر وائی کے الائنس اور اپر سند کی دیگر ملوں کے مال خریدنا شروع ہو گئے ہیں۔ اس لئے جے ڈی ڈبلیو اور یونائیٹڈ کے ریٹ اتحاد سے 50 روپیہ کوئنٹل کم ہو گئے ہیں۔ جے ڈی ڈبلیو اور یونائیٹڈ ٹوٹل لفٹنگ میں جا رہی ہے جبکہ اتحاد کے سودے انویسٹرز خرید رہے ہیں کیونکہ اتحاد نے ابھی تک لوڈنگ کیلئے کسی کو مجبور نہیں کیا ہے۔ ریٹیل میں گاہکی کی وجہ سے آج مارکیٹ پلس ہی رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مئ کے سودوں کی 10950 جیسی صورتحال بن گئی ہے۔ مارکیٹ بہتر رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔