+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 20 2022 15:22:43
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 25 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 7125 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کراچی ریگولر کوالٹی 186 جبکہ فالکن بریج کے مال 188/89 روپیہ کلو جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج بنکوں نے ایمپورٹرز کو ایمپورٹ کے بدلے میں ڈالر دینے سے منع کر دیا ہے۔ جس سے ایمپورٹرز میں کافی تشویش پائی جارہی ہے۔ جبکہ دوسری طرف وزیر خزانہ کے میڈیا پر بیانات چل رہے ہیں کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ بعض ایمپورٹرز کا کہنا ہے کہ کہ اسٹیٹ بینک والے کہہ رہے ہیں جو بھی ایمپورٹ کے کاغذات کلئیر کراے گا تین دن پہلے بتانا ہو گا۔  مخلتف قسم کی افوائیں زیر گردش ہیں۔