+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 26 2023 18:20:56
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد پرانی کولڈ اسٹور والی 21000/22000 روپیہ من جیسے ریٹ بن گئے ہیں۔ جبکہ نئی ہائبرڈ 23000/24000 روپیہ من جیسے ریٹ ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج ریٹیل میں گاہکی تو اتنی زیادہ نہیں تھی دوسری جانب بیچ بھی کھل کر نہیں آ رہی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں مرچ کی کاشت کے علاقوں لودھراں اور جام پور میں 27/29 اپریل کو ہلکی پھلکی بارشوں کا سپیل ہیں۔ جبکہ 2 سے 4 مئ کو تیز بارشیں ژالہ باری۔ گرج چمک اور آندھی کی پیشگوئی ہے۔ 2 سے 4 مئ کو زیادہ بارش کے امکانات ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق پہلی بات تو یہ ہے کہ فصل لیٹ ہو جائے گی۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ اگر زیادہ بارشیں پڑ گئیں اور کھیتوں میں پانی کھڑا ہو گیا تب فصل کیلئے نقصان دہ بات بھی ہو سکتی ہے۔  صحیح صورت حال کا اندازہ تو وقت پر ہی ہو گا۔  فل الحال بارشوں کو دیکھ کر بیوپاری مرچ فروخت نہیں کر رہے ہیں دوسری جانب فیصل آباد میں مال بھی اتنے زیادہ نہیں ہیں۔  ایک اچھی گاہکی نکلی تو مارکیٹ گرم ہو جاے گی۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق لودھراں اور جام پور کے علاقوں میں کاشت بھی کافی کم ہوئی ہے کیونکہ سردیوں میں جب مرچ کی پنیری لگی ہوئی تھی تو کورہ پڑنے سے پنیری جل گئی تھی جس کی وجہ سے کاشت کم ہوئی ہے۔