+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 26 2023 15:52:31
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کے ریٹ شام کے اوقات میں کراچی مارکیٹ میں 0.50 سے 1 روپیہ کلو تک تیز ہوے ہیں اور 174.50 سے 175 جیسے حالات بن گئے ہیں ہیں سی ایچ کے ایم کوالٹی کے۔ جبکہ نمبر ون کوالٹی 2 روپیہ کلو اوپر سمجھنا چاہیے۔ مارکیٹ میں تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آسٹریلیا میں اس وقت 428000 ٹن کے اسٹاک موجود ہیں۔ جبکہ آسٹریلیا کی نئی فصل اکتوبر کے آخر اور نومبر میں شروع ہوتی ہے۔ نومبر میں جو مال شپ ہوتے ہیں وہ جنوری میں پاکستان آتے ہیں۔  نئ فصل کا تخمینہ مئ کے آخر میں آ جائے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس وقت جو اسٹاک آسٹریلیا میں پڑا ہوا ہے اس میں پاکستان بھی خریدار ہے جبکہ دبئی اور بنگلہ دیش بھی تھوڑا تھوڑا لے جاتے ہیں۔ آسٹریلیا میں فل الحال سپلائی اتنی زیادہ نہیں ہے ماہرین کا خیال ہے کہ جہاں پاکستان کے ایمپورٹرز فل فلیج خریدار بنیں گے وہاں آسٹریلیا کی مارکیٹ بھی تیز ہونے کے امکانات نظر آرہے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق آسٹریلیا سے اس وقت 565 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں جو کراچی آکر تقریباً 175 تک پڑتا ہے۔  دوسری جانب انویسٹرز حضرات لوکل مارکیٹ سے 175 تک خریداری کر رہے ہیں ان ریٹوں میں خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ مئی کے مہینے میں ایک اچھی تیزی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ہمیں صرف جنوری تک 4 لاکھ ٹن کے قریب مال درکار ہو گا آسٹریلیا سے۔  جبکہ دوسرے ممالک کو بھی مال چاہیے ہو گا اس لئے انٹرنیشنل مارکیٹ بھی بہتر رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔