+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 18 2023 02:27:12
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 10675 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات بن گئے تھے ٹیکس پیڈ کے۔ جبکہ اپریل کے سودوں کی 10850 جیسی صورتحال بن گئی تھی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مئ کے سودے 11500 تک ہوے ہیں۔ 600 ڈیپازٹ کے ساتھ 11550 تک کام ہوے ہیں۔ وقتی طور پر مارکیٹ غیر مستحکم ہے لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ماہرین کا خیال ہے اگلا ہفتہ خریداری کا ہفتہ ہے۔ عید الفطر کے بعد جہاں ریٹیل میں گاہکی نکلی وہیں مارکیٹ سنبھل جائے گی۔ صوبہ بندی کی وجہ سے کے پی کے۔ سندھ اور بلوچستان میں سپلائی لائن شارٹ ہونا شروع ہو گئی ہے۔ بعض ماہرین کا خیال ہے کہ چند دن بعد کے پی کے سندھ اور بلوچستان میں پنجاب کی نسبت فرق زیادہ ہو جانے کے امکانات ہیں۔ پہلے سندھ کی ملوں کا اور جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو کا فرق 250 روپیہ کوئنٹل کو ہوتا تھا جو اب بڑھ کر 450 ہو گیا ہے۔ اسی طرح کے پی کے میں بھی فرق زیادہ ہو جائے گا کیونکہ پنجاب سے دوسرے صوبوں کو کھل کر ترسیل نہیں ہو رہی ہے۔ ملیں ابھی تک سیلنگ نہیں دے رہی ہیں نہ جنوبی پنجاب کی اور نہ ہی سندھ کی ملیں مال بیچ رہی ہیں۔ صرف لوکل سطح پر گھبراہٹ ہے۔ امید ہے یہ گھبراہٹ چند دن بعد دور ہو جائے گی۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ملوں میں تقریباً 4.5 سے 5 لاکھ ٹن مال ہیں جو پیڈ مال ہیں۔ یعنی یہ مال ریٹیلرز ٹریڈرز اور ڈیلر کے مال ہیں۔ جبکہ 2 جون تک ہمیں 9 لاکھ ٹن مال چاہیے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جو پیڈ مال ملوں میں لوگوں کے پڑے ہوئے ہیں وہ اتنے زیادہ نہیں ہیں کہ ڈیڑھ مہینہ نکال جائیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد میں جو مال پڑے ہوئے ہیں وہ انویسٹرز کے مال ہیں جو کیش خرید کر اگلے مہینے کا ادھار بیچ دیتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جنوبی پنجاب کی کسی مل نے ابھی تک ڈیلرز کو نہیں کہا کہ آپ اپنے پیڈ مال اٹھوا لیں۔ البتہ پنجاب کے چند ڈیلرز نے اپنے طور پر لوگوں کو کہا ہے آپ اپنے مال اٹھوا لیں۔ یہ سارا کھیل عارضی ہے۔ آخر کار ڈیمانڈ پوری کرنے کیلئے ملوں کے پاس ہی جانا پڑے گا۔ اور جب ملوں کے پاس جانے کی ضرورت پڑے گی وہاں مارکیٹ بہت سپیڈ کے ساتھ جمپ کر جاے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق چینی دو ماہ میں 8000 روپیہ کوئنٹل سے بڑھ کر 11500 تک پہنچ گئی اب 700/800 کی کوریکشن آنا یہ معمول کی بات ہے۔ مجموعی طور پر تیزی کے امکانات ہی نظر آ رہے ہیں۔