+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 17 2023 21:04:31
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی 175 روپیہ کلو جبکہ سی ایچ کے ایم کوالٹی 174 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق نمبر ون کوالٹی بھی کراچی کے گوداموں میں اتنے زیادہ مال نہیں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی آج ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا گزشتہ ہفتے سے کنٹینر کی شکل میں بھی بکنگ شروع ہو گئی ہے۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی کا آج 560 ڈالر میں کام ہوا ہے۔ جبکہ نمبر ون کوالٹی 575/80 ڈالر فی ٹن جیسے حالات ہیں۔ جبکہ سی ایچ کے ایم کوالٹی کی جہازوں میں بکنگ کے ریٹ 525/30 ڈالر فی ٹن ہیں۔ جولائی اگست کی شپمنٹ کا 525 ڈالر کا خریدار ہے لیکن آسٹریلیا سے ابھی بیچ کم ہے۔ اس کے علاؤہ تقریباً تین جہاز پہلے سے بک ہوے ہوے ہیں۔ تین جہازوں میں ایک جہاز مئی کی آخری تاریخوں یا جون کی پہلی تاریخوں میں کراچی پورٹ پر لگے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق بقیہ دو جہاز جو ہیں ان میں سے ایک جہاز جون اور دوسرا جہاز جولائی کے مہینے میں کراچی پورٹ پر لگے گا تاہم جب جب جہاز لوڈ ہو کر نکلیں گے تب تاریخوں کا تعین ہو گا کہ یہ جہاز کب پورٹ پر آئیں گے۔ پہلا جہاز 6 مئ کو آسٹریلیا پورٹ سے روانہ ہو کا۔ ان میں تقریباً ہر جہاز میں 25000 ٹن مال ہو گا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق پاکستان کو اس سال بھی تقریباً 3.5 سے 4 لاکھ ٹن کالا چنا ایمپورٹ کرنا پڑے گا کیونکہ پاکستان کی لوکل فصل انتہائی کمزور ہے۔ آسٹریلیا میں جو 20/25 ڈالر کی تیزی آئ ہے اس تیزی کی وجہ آسٹریلیا کی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں مضبوط ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق یہ جو 525 سے 550 ڈالر والے ریٹ ہیں یہ چھوٹے ریٹ میں شمار ہوتے ہیں۔ 560 ڈالر والا چنا کراچی آکر تقریباً 173 روپیہ کلو آکر پڑے گا اگر انٹر بنک میں ڈالر 285 کی سطح پر رہتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اب انٹر بنک سے ڈالر بھی ملنا شروع ہو گئے ہیں۔ جو تنگی چار مہینے پہلے تھی وہ تنگی نہیں ہے اور ڈالر آسانی سے ملنا شروع ہو گئے ہیں۔  چونکہ پاکستان کی لوکل فصل انتہائی کمزور ہے اس لئے اسٹاکسٹ بھی متحرک ہیں اور خریداری کر رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کالا چنا کی یہاں خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ مئ کے مہینے میں ایک اچھی تیزی متوقع ہے۔ جو لوگ ایمپورٹ کرتے ہیں ان کیلئے بھی یہی مشورہ ہے کہ وہ ان ریٹوں میں ایمپورٹ کر لیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا میں اس سال کالا چنا کی کاشت کا ابتدائی تخمینہ یہی ہے کہ آسٹریلیا کے کسان 4 سے 4.5 لاکھ ٹن تک کالا چنا کاشت کریں گے کیونکہ انڈیا میں مسور کی فصل شارٹ ہے اور مسور کا ریٹ 700 سے 730 ڈالر کے لیول پر ہے جبکہ کالا چنا 560 ڈالر ہے اس لئے آسٹریلیا کے کسان مسور کی کاشت کو ترجیح دیں گے۔ تاہم یہ ابتدائی تخمینہ ہے حتمی تخمینہ آسٹریلیا میں بیجائ کے بعد ہی آئے گا۔ ابھی آسٹریلیا میں کاشت جاری ہے۔ مئ کے آخر میں مکمل فگر ا جائیں گے۔ پاک کموڈیٹیز کی آج پاکستان کے ایک زیرک اور انتہائی دانشور قسم کے ایمپورٹر سے بہت تفصیل سے بات چیت ہوئی ہے۔ ہم ان کا نام شو نہیں کرتے کیونکہ انہوں نے ہمیں منع کیا ہوا ہے کہ ہمارا نام نہیں لکھنا۔  الحمدللہ وہ پاک کموڈیٹیز کے ممبر ہیں بلکہ ان کے بیٹے اور بھتیجے بھی پاک کموڈیٹیز کے ممبر ہیں۔ انہیں ہم دانشوروں کا کنگ کہتے ہیں الحمدللہ ان کو کام کرتے ہوے 45 سال کے لگ بھگ ہو گئے ہیں۔ آج ان سے ہماری انتہائی تفصیل سے بات چیت ہوئی ہے جس کی بدولت ہم یہ تبصرہ لکھنے کے قابل ہوے ہیں۔ مشورہ لینے کے متعلق ایک حدیث پاک کا مفہوم بیان کرتا چلوں۔ حدیث پاک کا مفہوم ہے جب بھی کسی سے مشورہ لیں اس میں تین خوبیاں لازمی چیک کیا کریں۔ 
نمبر ون 
جس سے آپ مشورہ لے رہے ہیں وہ اپنے کام کا ماہر ہونا چاہیے یعنی اس کو اپنے کام پر پورا عبور حاصل ہونا چاہیے 
نمبر دو
جس سے آپ مشورہ لے رہے ہیں اس کے دل میں خوف خدا ہونا چاہیے
نمبر تین
جس سے آپ مشورہ لے رہے ہیں وہ جھوٹا نہیں ہونا چاہیے
الحمدللہ ہم جب مشورہ لیتے ہیں ان تینوں باتوں کا خیال رکھ کر مشورہ لیتے ہیں۔ مشورہ کرنا سنت ہے اور یہ بھی آتا ہے حادیث مبارک میں جس نے مشورہ کیا وہ کبھی شرم سار نہیں ہو گا۔ 
باقی ہمارا کام ایمانداری سے ریسرچ دینا ہے رزق دینا اللہ کے دست قدرت میں ہے