+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 17 2023 20:16:19
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو اور اتحاد رات کے اوقات میں 75 روپیہ کوئنٹل کمزور ہوئی ہے اور 10675 جیسے حالات ہیں۔ ٹیکس پیڈ مال کے۔ اپریل کے سودوں کی 10850/75 جیسی صورتحال ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مئ کے سودوں کی 11500/10550 جیسے حالات ہیں۔ 600 ڈیپازٹ کے ساتھ 11600 میں کام ہوا ہے مئ کا۔ مزید مل جاتی 11600 میں 600 ڈیپازٹ کے ساتھ۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ملوں اور گورنمنٹ کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹینگ ہوئی ہے جس میں گورنمنٹ نے ایک قانون بنایا تھا اس پر آج سے عمل درآمد شروع ہو جاے گا۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 2021 میں قانون بنا تھا کہ جو بروکر ملوں سے ڈائریکٹ چینی خریدتے ہیں ان کو کین کمشنر ڈیپارٹمنٹ سے لائسنس لینا پڑے گا۔ اور جو دوکاندار اپنی دکانوں پر چینی منگواتے ہیں ان کو ضلعی انتظامیہ سے لائسنس لینا پڑے گا۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق گورنمنٹ نے ملوں کیلئے کیلئے ایک پورٹل بنوایا ہے جس میں جتنی چینی جس جس علاقے کیلئے ملوں سے لوڈ ہو گی ملیں اس پورٹل میں درج کریں گی یہ چینی کس ضلعے میں گئ ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق یہ سارا نظام گورنمنٹ نے سمگلنگ کی روک تھام کیلئے بنایا ہے۔ ماہرین کا جب لائسنس کے ساتھ بلٹی وغیرہ لگ جائے گی تو گورنمنٹ کسی کے مال پر چھاپہ وغیرہ بھی نہیں مارے گی اور دوکاندار بھی آسانی سے جتنا اسٹاک ضرورت ہو گا وہ رکھ سکیں گے۔  پاک کموڈیٹیز ایک چند ڈیلرز سے تفصیلی بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا اس سے کاروبار کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جن لوگوں کے پاس پکی انفارمیشن نہیں ہے وہ گھبراہٹ کا شکار ہیں اور گورنمنٹ کی کاروائیوں سے ڈرے ہوئے ہیں۔ یہ چند دن کی بات ہے تمام معاملات سیٹ ہو جائیں گے اور چینی کا کاروبار پر سکون انداز میں چلے گا۔  گورنمنٹ کی اس پکڑ دھکڑ سے پائپ لائن دن بدن خالی ہو رہی ہے پاک کموڈیٹیز کے مطابق چینی میں گھبرانے کی کوئی بات نہیں جو جو دوکاندار اپنی دکانوں پر چینی منگواتے ہیں وہ ضلعی انتظامیہ سے لائسنس بنوا لیں اور سکون سے اپنی اپنی دکانوں پر کھل کر چینی فروخت کریں۔ جب آپ گورنمنٹ کے قانون کے مطابق کام کریں گے کوئی ضلعی انتظامیہ آپ تنگ نہیں کرے گی۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ملیں کم ریٹ پر چینی فروخت نہیں کر رہی ہیں۔ یہ ان لوگوں کی چینی نیلام ہو رہی ہے جن کو سارے معاملات کی خبر نہیں ہے۔ یہ ریٹ چینی کی خریداری کرنے والے ریٹ ہیں۔ جہاں گاہکی نکلی وہاں مارکیٹ گھوم جاے گی۔