+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Apr 10 2023 02:39:14
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 11300 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات تھے۔  بڑے گھر 11350 سے کم میں سیلنگ نہیں دے رہے ہیں۔ 11300 میں وہ چینی فروخت ہو رہی ہے جن کو ڈیلرز نے کہا ہے اپنی چینی اٹھا لیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اپریل کے سودوں کا 11525 کا خریدار تھا بیچ کم تھی۔  جبکہ مئ کے سودے 12150 تک ہوے ہیں۔  مارکیٹ میں تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جے ڈی ڈبلیو۔ اتحاد اور یونائیٹڈ شوگر ملز سے 500 گاڑی کی لفٹنگ ہو رہی ہے روزانہ۔ صرف اتحاد شوگر ملز سے 275 ٹرک کی لوڈنگ ہے۔ جبکہ جے ڈی ڈبلیو اور یونائیٹڈ دونوں ملوں سے 225 ٹرک لوڈ ہو رہے۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق جس طرح جنوبی پنجاب کی ملوں سے لوڈنگ ہورہی ہے جلد مارکیٹ کا نقشہ تبدیل ہو جاے گا۔  ملیں بہت اونچے ریٹ مانگنا شروع ہو گئی ہیں۔  وقتی طور پر گورنمنٹ چھاپے وغیرہ مار رہی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ چل نہیں رہی۔ لیکن جب انویسٹرز کے مال فروخت ہو جائیں گے تو آخر کار چینی لینے کیلئے ملوں کے پاس جانا پڑے گا اور ملیں 13000 سے اوپر کی باتیں کر رہی ہیں۔ اس لئے یہاں چینی کی خریداری کر لینی چاہیے۔