+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 16 2022 15:15:30
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا شام کے اوقات میں 200 روپیہ من تیز ہوا ہے اور 6950 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ کراچی بھی 5 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 182 سے 186 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ گرم ہی نظر آ رہی ہے۔ بکنگ سی ایچ کے ایم 673 جبکہ نمبر ون گریڈ 705 ڈالر تک کام ہوے ہیں۔ گزشتہ روز ہم نے ایک تبصرے میں لکھا تھا کہ دبئی سے انڈیا کا مال بک ہوا ہے۔ حقیقت میں دبئی سے جو بکنگ ہوئی تھی 725 ڈالر میں وہ آسٹریلین مال تھا ہمیں سمجھنے میں غلطی لگ گئی ہے۔ دبئی سے چونکہ مال جلدی پہنچ جاتا ہے اس لئے ایمپورٹرز ریٹ بڑھا کر بھی کے جاتے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ ہم آج دبئی سے آسٹریلین کالا چنا 750 ڈالر میں مانگا ہے لیکن ملا نہیں ہے۔ فل الحال تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر 208.50 تک پہنچ گیا ہے۔