+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 29 2023 11:37:53
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کنری منڈی میں 60 بوری کی آمدن تھی 24200 تک کام ہوئے ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں کولڈ سٹور مال کے 18500 سے 20500 روپیہ من تک کام ہوئے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق لودھراں اور جام پور کے علاقوں میں بھی بارشوں کے امکانات ہیں۔  محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اپریل میں چار سپیل متوقع ہیں بارشوں کے جو کہ فصل کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق فصل لیٹ ہو جائے گی۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ بھی انتہائی گرم ہے۔ مرچ کا بیج نمبر ون کوالٹی 25500 روپیہ من تک پڑتا ہے کوئٹہ آکر اور مرچ ثابت کا پڑتا 46000/47000 روپیہ من تک ہے۔ یہی وجہ ہے آج دوسرا دن ہے فیصل آباد منڈی میں انویسٹرز بھی دوبارہ سر گرم ہو گئے ہیں اور مرچ کی خریداری شروع کر دی ہے۔  مارکیٹ کسی وقت بھی مزید تیزی کی جانب گھوم جاے گی۔