+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 17 2023 17:32:39
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔  ہندوستان میں مرچ کے علاقے آندھرا پردیش میں شدید بارشوں کی وجہ سے فصل کو نقصان کا اندیشہ ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی آج انڈیا کے ایک ایکسپوٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ آندھرا پردیش کی گنٹور منڈی میں زبردست بارش ہو رہی ہے جو کہ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید ایک ہفتہ جاری رہ سکتی ہے۔ مرچ کی فصل کو نقصان ہو رہا ہے تاہم جب بارش تھم جائے گی تب اندازہ ہو گا کتنا نقصان ہوا ہے۔ انڈیا میں صنم کوالٹی کی مرچ جو 220 سے 230 روپیہ کلو فروخت ہو رہی تھی انڈین کرنسی میں آج 250 ہو گئی ہے۔