+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 15 2023 13:55:18
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد شہزادی کوالٹی 18500/19000 روپیہ من۔  ہائبرڈ کولڈ اسٹور والی 18500/19000 روپیہ من۔  جبکہ نئی ہائبرڈ 21000/22000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔  مارچ کچھ بہتر ہے کل نسبت۔  پاک کموڈیٹیز کی سندھ کے ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ آج سندھ میں بمپر گاہکی ہے۔ کراچی جوڑیا بازار کے دوکاندار بھی خریدار ہیں۔ جبکہ نیشنل اور شان مصالحہ جات والے بھی خریدار ہیں اور ایکسپورٹر بھی گاہک ہے۔ سندھ میں نئی ہائبرڈ 23000 روپیہ من کا خریدار ہے جبکہ بیچ نہ ہونے کے برابر ہے۔ سندھ میں مال ہی نہ ہونے کے برابر ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق آج پنجاب میں بھی گاہکی اچھی ہے۔ صرف منڈی میں الیکشن کی وجہ سے ٹریڈرز مصروف ہیں۔ امید ہے اگلے ہفتے فیصل آباد میں بھی بمپر ڈیمانڈ کا منظر دیکھنے کو مل جائے۔ مارکیٹ تیز نظر آرہی ہے۔