+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 15 2023 12:34:27
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی سرگودھا زون کے ریٹ ابھی تک موصول نہیں ہوے۔ کے پی کے ریٹ بھی موصول نہیں ہوے۔  فیصل آباد سائیڈ کسان شوگر ملز 9900 جبکہ کمالیہ اور کشمیر 9800 جیسے حالات بن گئے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو 9750 جیسے حالات بن گئے ہیں ٹیکس پیڈ مال کے۔ جبکہ ڈھرکی گھوٹکی وغیرہ 9760/65 جیسے حالات ہیں۔ زیریں سندھ میں بھی مارکیٹ گرم ہے ڈیلر ابھی تک ریٹ نہیں دے رہے ہیں۔  مارچ کے سودے 9780 تک ہوے ہیں ٹیکس ان پیڈ کے۔   پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق رات کو اپریل کے سودے 10275 تک ہوے تھے۔  جبکہ جے ڈی ڈبلیو مل نے بھی اپریل 10200 میں بیچنے کے بعد سیل بند کر دی تھی۔ مارکیٹ میں انتہائی تیزی کے حالات ہیں۔