+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 14 2023 12:04:41
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔  کالا چنا کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں تقریباً 1 روپیہ کلو کم ہوے ہیں اور 164.50 جیسے حالات بن گئے ہیں۔  گزشتہ روز رات کے اوقات میں 165.50 تک کام ہو گئے تھے۔ نمبر ون کوالٹی مال مارکیٹ میں کم نظر آ رہے ہیں۔ بعض لوگوں نے امانتیں بھی بیچ دیں کہ جہاز آئے گا تو کوورنگ کر لیں گے لیکن جہاز میں کوالٹی ہلکی نکل آئ اب کراچی میں نمبر ون کوالٹی کی شارٹیج نظر آرہی ہے۔  بعض ماہرین کا خیال ہے کہ ہو سکتا ہے نمبر ون کوالٹی کا فرق جو پہلے سی ایچ کے ایم کے مقابلے میں دو روپیہ ہوتا تھا اب نمبر ون زیادہ فرق سے بھی بکنا شروع ہو سکتا ہے کیونکہ نمبر ون کوالٹی مارکیٹ میں کم ہے۔    پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ایک 15000 ٹن کا جہاز آسٹریلیا سے 6 مارچ کو لوڈ ہو کر کراچی کیلئے نکلا ہوا ہے جو امید ہے کہ 25 سے 28 مارچ تک کراچی پورٹ پر پہنچ جائے گا۔  اس جہاز میں سارا مال سی ایچ کے ایم کوالٹی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق اس وقت کراچی سے تقریباً 20000 سے 25000 بوری روزانہ لوڈ ہو رہی ہے۔