+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 04 2023 17:32:59
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد مرچ ثابت فیصل آباد شہزادی کوالٹی 17500/18500 جبکہ کولڈ اسٹور والی ہائبرڈ 19000/19500 جیسے حالات ہیں۔ نئی ہائبرڈ 21000 میں کام ہوا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی آج بھی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ صرف گاہکی نکلنے کی دیر ہے ہمارے پاس صرف ایک ماہ کا مال ہی نظر آ رہا ہے۔ آج انڈیا میں 200 ڈالر تیز ہوئی ہے اور 3200 ڈالر جیسے حالات بن گئے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج بھی پاکستانی ایکسپورٹرز کے کنری منڈی کے ٹریڈرز کو فون آے ہیں کہ ہمیں مال چاہیے لیکن پاکستان کی کنری منڈی میں کچرا کوالٹی مال آرہے ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ تو بہت مضبوط ہے لیکن فیصل آباد منڈی میں گاہکی کا انتظار ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ امید ہے اگلے ہفتے سے گاہکی نکل آے گی۔