+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 02 2023 17:23:08
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کے ریٹ کراچی مارکیٹ میں 3 روپیہ کلو تیز ہوے ہیں اور 217/18 جیسے حالات بن گئے ہیں پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ اچھی کوالٹی مال نہ ہونے کے برابر ہے۔ نپر مسور پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 210 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ بعض ایمپورٹرز 213 بھی مانگنا شروع ہو گئے۔ جبکہ پورٹ کے سودے سو فیصد ایڈوانس پیمنٹ پر 205 تک ہوے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ اور تیزی کا رجحان ہے۔ فروری کے مہینے میں 118 کنٹینر لگے ہیں۔ جنوری میں جو 21000 ٹن مال لگا تھا اسی میں سے سودے فروخت ہو رہے۔ پاکستان کو اگلے ماہ مزید بکنگ کی ضرورت ہو گی۔ انٹرنیشنل مارکیٹ بھی گرم ہے۔ مسور کی خریداری کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ کیونکہ ڈالر بھی تیز ہے انٹر بنک میں۔