+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 02 2023 16:37:23
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 179.50 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں۔ 10 مارچ کی پیمنٹ پر 180.50 تک کام ہوے ہیں۔ فل الحال مارکیٹ ٹھیک ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فروری کے مہینے میں آسٹریلیا سے 1829 کنٹینر جبکہ تنزانیہ سے 154 کنٹینر کراچی پورٹ پر لگے ہیں۔ یہ تقریبا 48/49 ہزار ٹن مقدار بنتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق جو جو مال پورٹ سے کلئیر ہو رہا ہے ساتھ ساتھ ہی فروخت ہو رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ابھی پورٹ پر دو جہاز لگنے ہیں ایک 3 مارچ تک جبکہ دوسرا 8 مارچ تک لگے گا یہ بھی تقریباً 5 لاکھ بوری کے لگ بھگ بنتا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ شعبان اور رمضان میں سب کھایا پیا جائے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا میں 10/15 فیصد فصل ڈیمیج ہونے کی اطلاعات ہیں۔ انڈیا کے صوبہ گجرات۔ مدھیہ پردیش۔ اور راجھستان میں گرمی زیادہ پڑنا شروع ہو گئی ہے جس کی وجہ سے فصل کو نقصان ہوا ہے۔ انڈیا میں سن 2012 میں چنا شارٹ ہوا تھا تب 860 ڈالر تک کام ہو گئے تھے آسٹریلیا سے۔ اس کے بعد 2017 میں بھی انڈیا میں کالا چنا شارٹ ہوا تھا لیکن آسٹریلیا کی فصل دو کروڑ تیس لاکھ بوری ہو گئ تھی جس سے ہندوستان کی لاگت پوری ہو گئ تھی۔ لیکن 2017 بعد انڈیا کی پیداوار زیادہ ہونا شروع ہو گئی جس کی وجہ سے آسٹریلیا نے پیدوار کم کر دی تھی لیکن گزشتہ دو سال سے آسٹریلیا اتنے چنے نہیں اگا رہا کیونکہ انڈیا گاہک نہیں ہوتا۔ آسٹریلیا صرف پاکستان بنگلہ دیش اور دبئی اسکے علاؤہ اور چھوٹے چھوٹے ملک ہیں ان کیلئے کالا چنا اگاتا ہے۔ آسٹریلیا میں اپریل مئی میں کاشت ہوتی ہے اس لئے اگلے ماہ اندازہ ہو گا کہ آسٹریلیا اس دفعہ کتنی کاشت کرے گا۔ دوسری جانب ہندوستان میں فصل کم ہے اگر زیادہ شارٹیج ہو گئ تو انٹرنیشنل مارکیٹ شورٹ اپ کر سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کل ایک ماہر اور انتہائی دانشور قسم کے ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا آسٹریلیا سے اپریل مئی کی شپمنٹ پر سی ایچ کے ایم 510 جبکہ نمبر ون 535 ڈالر میں بکنگ ہوئی ہے۔ 510/535 ڈالر والے ریٹ مفت ہیں اگر انڈیا میں زیادہ گڑ بڑ نکل آئ آسٹریلیا میں ہی مارکیٹ تیز ہو جانے کے امکانات ہیں۔ ابھی پاکستان کی فصل بھی آنی ہے جبکہ انڈیا میں مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش کی فصل شروع ہو گئی ہے۔ 15/20 مارچ کے بعد راجھستان کی فصل بھی شروع ہو جاے گی۔ ہم ساتھ ساتھ مکمل ریسرچ اپنے صارفین کو دیتے جائیں گے۔