+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Mar 01 2023 17:44:55
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی 204 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر۔ کرمسن مسور 2210/12 سے 215 جیسے حالات ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج کینیڈا میں 20/25 ڈالر مارکیٹ تیز ہوئی ہے اور 725 ڈالر جیسے حالات ا رہے ہیں انڈیا کے نیوا شیوا پورٹ کیلئے۔ یہ نیوا شیوا پورٹ ممبئی میں ہے۔  پاکستان کیلئے 10/15 ڈالر ریٹ زیادہ ہوتا ہے کیونکہ پاکستان کیلئے شپنگ کمپنیاں فریٹ چارجز زیادہ 10/15 ڈالر زیادہ لیتی ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انڈیا میں بھی مسور کی فصل کورے کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے اور انڈیا نے کینیڈا سے خریداری شروع کی ہے جس کی وجہ سے کینیڈا کی مارکیٹ ٹائیٹ ہوئی ہے۔  735 ڈالر فی ٹن والی مسور  215/16 میں پڑتی ہے کراچی آکر۔  اس لئے مسور لوکل مارکیٹ سے خریداری کرنے میں کوئی حرج والی بات نہیں ہے جیسے ہی کراچی میں پیمنٹ کا پریشر ختم ہوا مارکیٹ جمپ کر جانے گی۔  پھر ایمپورٹرز جب مسور کی بکنگ کرائیں گے جہاز میں تو 215 والی مسور میں جب تک ایمپورٹرز کو معقول منافع نہیں ملے گا وہ نہیں بیچیں گے۔ کیونکہ جہاز کی بکنگ 5/7 بڑے گھر لیتے ہیں اور پھر وہ حوصلے سے مال بیچتے ہیں اس لیے مسور میں مندہ نظر نہیں آ رہا تیزی کا رجحان ہے۔