+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 23 2023 17:00:10
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو شام کے اوقات میں 40 روپیہ کوئنٹل کم ہوئی ہے اور 8700 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ ٹیکس پیڈ مال کے 8775 روپیہ کوئنٹل جیسے بھاؤ بن گئے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارچ کے سودے 9200 تک ہوے ہیں۔  ریٹیل میں گاہکی کم ہونے کی وجہ سے مارکیٹ تھوڑی ٹوٹی ہے لیکن ڈیلر حضرات مارچ کی خریداری کر رہے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ تھوڑی تھوڑی خریداری جاری رکھنی چاہیے اگر 25/50 گھٹ بھی جاے تو کوئی حرج والی بات نہیں ہے کیونکہ 25/50 کا فرق کوئی بھی نہیں نکال سکتا اور نہ ہی  سب سے نیچے والے ریٹ ہاتھ میں آئے ہیں کبھی۔ ملیں مضبوط ہیں۔ آج زیریں سندھ میں میر پور خاص شوگر ملز اور نیو دادو شوگر ملز بند ہو گئیں ہیں۔ ابھی تک سندھ میں ٹوٹل 12 ملیں بند  ہو چکی ہیں۔ جبکہ پنجاب میں دو ملیں بند ہو چکی۔  زیریں سندھ اور سینٹرل پنجاب میں جو ملیں چل رہی ہیں ان میں گنا پورا نہیں آ رہا ہے۔