+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 22 2023 16:45:23
  • Comments

Black Matpe | ماش ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد ماش ثابت ایس کیو کے ریٹ 12400 روپیہ من پہ رکے ہوئے ہیں۔ ماش ثابت فل الحال ضرورت کے مطابق ہی لوگ لے رہے ہیں۔ چونکہ ماش ثابت میں انویسٹرز دلچسپی نہیں لے رہے ہیں اس لیے ملرز حضرات ڈیمانڈ کے مطابق خریداری کرتے ہیں۔ بکنگ بھی مخصوص لوگ ہی کر رہے ہیں تھوڑا تھوڑا مال پورٹ پر آتا ہے ساتھ ساتھ فروخت ہو جاتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق دوسرا سال ہے ماش کی لاگت بھی پچھلے سالوں کی نسبت کم ہو گئی ہے۔ 2022 میں پاک کموڈیٹیز کے حساب کے مطابق صرف 6 کنٹینر روزانہ کھپت ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ماش کی دال چونکہ زیادہ تر ہوٹلوں میں پکتی ہے اور دھاڑی دار طبقہ کی قوت خرید ختم ہو گئی ہے اس لئے ماش کی کھپت کافی کم ہو گئی ہے۔  کھپت کم ہونے کی وجہ سے انویسٹرز اس میں دلچسپی نہیں لیتے انویسٹرز زیادہ تر اس کام کو ترجیح دیتے ہیں جس کا والیم زیادہ ہو۔  کالا چنا کا والیم سب سے زیادہ ہوتا ہے دن میں 50 کنٹینر بھی بیچو تو بک جاتے ہیں جبکہ اگر 100 کنٹینر خریدنا ہو تو مل بھی جاتا ہے۔ اس لئے انویسٹرز کالا چنا اور چینی میں لگے ہوئے ہیں۔ چینی کی اگر دن میں آپ دو ہزار گاڑی کی خریدوفروخت کریں تو ہو جاتی ہے چینی کا والیم سب سے بڑا ہے۔ 72 لاکھ ٹن میں استعمال ہوتی ہے جبکہ کالا چنا 6.5 لاکھ ٹن سال میں کھایا جاتا ہے۔  اور ماش ثابت تقریباً 52000 ٹن استعمال ہوا ہے 2022 میں اس سے آپ بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ والیم کیا چیز ہوتی ہے۔