+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 20 2023 16:37:26
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں روپیہ ڈیڑھ روپیہ کلو تیز ہو گیا ہے۔ اور 174.50/175 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مارکیٹ بہتر نظر آرہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی کراچی کے ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اس وقت 25/30 ٹرالے کراچی سے آرام سے لوڈ ہو رہے ہیں پنجاب کیلئے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ یہی 7/8 دن ہیں اسکے بعد مارچ کے پہلے ہفتے میں اچھی ڈیمانڈ دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ کیونکہ مارچ شروع ہونے کے بعد تین ہفتے رہ جائیں گے رمضان المبارک کو۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر 261.75 پیسے کا ہو گیا ہے۔ تاہم آج بنک سے ڈالر کھل کر نہیں ملے۔ پچھلے ہفتے ڈالر ملنے کی رفتار بہتر ہوئی تھی جبکہ آج ڈالر نہیں ملے۔ پورٹ پر اس وقت ایک جہاز لگا ہوا ہے جسکی لفٹنگ ہو رہی ہے جبکہ دوسرا جہاز 8 مارچ کو پورٹ پر لگے گا۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق آسٹریلیا سے ایک اور جہاز لوڈ ہونا تھا فروری میں لیکن آسٹریلیا کے سپلائر نے 10 مارچ تک ایکسٹینشن مانگ لی ہے۔ یعنی وہ جہاز دس مارچ تک لوڈنگ کیلئے جاے گا۔ اس وقت کراچی میں پیمنٹ کی تنگی ہے لیکن ریٹیل میں اگر ڈیمانڈ اچھی نکلی تو پیمنٹ کی تنگی دور ہو جائے گی۔ مجموعی طور پر کالا چنا کی مارکیٹ بہتر ہی دیکھائی دے رہی ہے۔