+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 13 2022 16:02:17
  • Comments

Yellow Peas | ییلو پیس

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ ییلو پیس کراچی شام کے اوقات میں ایک ڈیڑھ روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 107.5 تک کام ہوے ہیں۔ مارکیٹ گرم نظر آرہی ہے۔ بکنگ میں کوئی ریٹ نہیں آ رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ملر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ تھوڑی سی گاہکی نکلتی ہے تو سیلنگ ہی نہیں آتی۔ کالا چنا کافی تیز ہوا ہے ماہرین کا خیال ہے کہ ییلو پیس بھی 115 بن جائے گی کیونکہ سپلائی لائن میں مال زیادہ نہیں ہیں۔ دبئی سے بھی اتنی زیادہ سپلائی مل نہیں رہی ہے اور رشیہ سے بکنگ لینے میں امپورٹرز ڈرتے ہیں کیونکہ بنک ڈاکیومنٹ کلیئر نہیں کرتے۔ اس لئے تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے اعداد و شمار کے مطابق عید الاضحی کے دنوں میں جو لوگ جانور خریدنے ہیں قربانی کیلئے وہ عید سے پہلے چار پانچ روز اپنے جانوروں کو کالا چنا کی دال کھلاتے ہیں تاہم اس دفعہ کالا چنا انتہائی مہنگا ہے اس لئے ییلو پیس کی دال ہی زیادہ استعمال ہو گی۔  اس لئے عید سے پہلے اچھی ڈیمانڈ دیکھنے کو مل سکتی ہے۔