+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 13 2023 17:13:37
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت کے ریٹ فیصل آباد منڈی میں پرانی کولڈ اسٹور والی 20000/21000 روپیہ من تک جبکہ نئی 22000/23000 روپیہ من تک رہے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ریٹیل میں گاہکی تھوڑی سست ہے تاہم دو دن سے اسٹاکسٹ ایکٹو ہوے ہیں۔ گزشتہ روز ایک پارٹی نے مارکیٹ سے تقریباً 7/8 ٹرک کی خریداری کی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق امید ہے 21/22 فروری کو شعبان المعظم کا مہینہ شروع ہو جاے گا اور ساتھ ہی ڈیمانڈ بھی نکل آئے گی۔  جہاں ڈیمانڈ نکلی مارکیٹ بہتر ہونے کے امکانات ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مرچ کا بیج جو انڈیا سے آ رہا ہے وہ بھی کافی مہنگا ہو گیا ہے اور 18000 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مرچ کا بیج شارٹ ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق فیصل آباد منڈی میں بعض آڑھتی لوگوں کو ڈرا رہے ہیں کہ شہزادی مرچ کی آمد شروع ہو جاے گی ہماری اطلاعات کے مطابق شہزادی مرچ گزشتہ سال 60 ٹرک آے تھے۔ اگر اس سال ہم ڈھائی سو ٹرک بھی گنتی کر لیں تب بھی کوئی فرق نہیں پڑتا پہلی بات یہ ہے کہ شہزادی مرچ 20 اپریل کے بعد شروع ہو گی۔ جبکہ دوسری اہم بات یہ ہے کہ شہزادی مرچ کی گاڑی ڈیڑھ سو من کی ہوتی ہے ڈھائی سو گاڑی کو ہم سوا سو گاڑی شمار کریں گے۔ اصل فصل لودھراں اور جام پور کی ہوتی ہے وہاں بھی اس سال کاشت آدھی ہے کیونکہ کہر پڑنے سے پنیری خراب ہو گئی ہے۔ لودھراں کی فصل 10 جون کے بعد شروع ہو گی۔ جبکہ جام پور جولائی میں شروع ہوتا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ فل الحال ہمارے پاس شعبان اور رمضان کی ڈیمانڈ کے مطابق بھی مال نہیں ہے۔  یہ دو ماہ بمپر ڈیمانڈ کے ہوتے ہیں