+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 11 2022 17:26:15
  • Comments

Clover Seed | برسیم

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ برسیم شیخو پورہ میں آج بولی کافی لیٹ ہوتی ہے جسکی وجہ سے رپورٹ بھی لیٹ شائع کر رہے ہیں۔ دونوں منڈیوں میں 900/1000 بوری کی آمد تھی 11000 سے 13000 جیسے حالات تھے۔  مصری برسیم کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود دیسی برسیم کسانوں نے کم ریٹ میں سیلنگ نہیں دی۔ گوکہ خریدار گزشتہ روز کی نسبت 500 روپیہ کم قیمت میں خریدار تھا لیکن بیوپاریوں اور کسانوں کی طرف سے مضبوطی دیکھنے میں آئی ہے۔ دوسری جانب گاہک بھی بڑھ چڑھ کر گاہکی نہیں رکھتا تھا۔ پلانٹ والے مال 13500 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ مصری برسیم نیا 15 ستمبر سے 15 اکتوبر دوپہر کے اوقات میں 13500 تک کام ہوے ہیں شام کے اوقات میں 13200 کی سیلنگ تھی گاہک خاموش تھا۔  مصر میں دوپہر کے اوقات میں 1400 ڈالر مانگنا شروع ہو گئے تھے تاہم اس وقت 1350 ڈالر میں مل جاتا ہے۔ پرانا برسیم کی سیلنگ نہیں آ رہی ہے۔ مارکیٹ میں ملا جلا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔