+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 08 2023 12:07:08
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت ہائبرڈ کنری منڈی میں 2000 بوری کی آمد تھی۔ پیسائی کوالٹی دو کلو گیل والے مال 24000 تک کام ہوے ہیں۔ جبکہ منڈی میں ہائبرڈ کا اوپر سے اوپر ریٹ 25100 تک گیا ہے۔  لونگی کوالٹی 27000 سے 29700 تک کام ہوے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فیصل آباد منڈی میں ہائبرڈ پرانی کولڈ اسٹور والی کے ریٹ 21000 پہ رکے ہوئے ہیں۔ جبکہ نئی ہائبرڈ کے ریٹ 23000/24000 تک ہیں۔  مارکیٹ فل الحال رکی ہوئی ہے۔ کھل کر بیچ بھی نہیں ہے تاہم ریٹیل میں گاہکی خاموش ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ دو چار دن سے ریٹیل میں گاہکی بالکل خاموش ہے جہاں گاہکی نکلی مارکیٹ تیز ہونے کے امکانات ہیں۔  مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس سال جنوبی پنجاب میں لودھراں اور جام پور کی فصل کی کاشت پچھلے سال سے کم سننے میں آ رہی ہے کیونکہ کورہ پڑنے کی وجہ سے پنیری خراب ہو گئ ہے۔  بعض ماہرین کا خیال ہے کہ لودھراں اور جام پور میں کاشت پچھلے سال کی نسبت آدھی ہے۔