+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Feb 07 2023 22:36:06
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 8300 سے 8310 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات تھے۔  فروری کے سودے 8560 تک ہوے ہیں۔ جبکہ مارچ کے سودے 8925 تک ہوے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق مارچ کے سودوں کی کھل کر بیچ نہیں آ رہی ہے۔  آج زیریں سندھ کے علاقے ٹھٹہ میں عبداللہ شاہ غازی شوگر ملز بند ہو گئی ہے آج آخری کرشنگ کر رہی تھی۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق سینٹرل پنجاب میں بھی سرگودھا اور فیصل آباد کی پٹی پر گنا کھل کر نہیں آ رہا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق چونکہ سینٹرل پنجاب میں جانوروں کا چارہ 450/500 روپیہ من ہو گیا ہے اس لئے جن کسانوں نے بھینسیں پال رکھی ہیں۔ وہ چارہ 450/500 والا لینے کی بجائے گنا خریدنا شروع کر دیا ہے۔ کسان گنے کا کھیت ہی خرید لیتے ہیں پھر آہستہ آہستہ دو ڈھائی ماہ تک کٹائی کر کے اپنے جانوروں کو بطور چارہ گنا ہی کھلاتے رہیں گے۔ اس صورتحال میں یہ ہوتا ہے کہ بظاہر کھیتوں میں گنا تو کھڑا ہوتا ہے لیکن وہ گنا ملوں میں نہیں جاتا بلکہ وہ جانوروں کے چارے میں استعمال ہو جاتا ہے۔  گنے کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہوتی جا رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق یہی ہفتہ دو ہفتے ہیں چینی کی خریداری کیلئے اس کے بعد پھر چینی میں چل سو چل والی کہانی بن جائے گی۔