+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 11 2022 10:40:14
  • Comments

Red Chili | لال مرچ ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مرچ ثابت فیصل آباد ہائبرڈ کوالٹی 12000/12500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ چار ماہ پیمنٹ پر 14000/14500 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق لودھراں۔ جام پور اور دیگر پنجاب کے علاقے شروع ہو گئے ہیں۔ جام پور ڈنڈی کٹ سپیشل کوالٹی 13000/14000 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ شہزادی کوالٹی 9500/10500 روپیہ من جیسے حالات ہیں۔ جبکہ لونگی کوالٹی 16000/17500 جیسے حالات ہیں۔ فیصل آباد منڈی میں مارکیٹ تو رکی ہوئی ہے لیکن انٹرنیشنل مارکیٹ کی خبریں انتہائی گرم ہیں۔ انڈیا میں بھی فصل کم ہے جبکہ چائنہ کی فصل بھی وائرس کی زد میں ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق چائنہ کی فصل بیجائ کے وقت سے 40% وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جولائی اگست میں انڈیا سے چائنہ کی ڈیمانڈ بہت اچھی رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب پاکستان کی فصل کے متعلق ہم کئی دنوں سے آگاہ کر رہے ہیں کہ فصل شارٹ ہے۔ مرچ میں ایک اچھی خاصی تیزی کے امکانات بنتے نظر آ رہے ہیں۔