+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 30 2023 17:37:13
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی 213 جبکہ نپر مسور 217 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق پورٹ پر ایک نپر کا جہاز 9000 ٹن کا جبکہ ایک جہاز 11000 ٹن کا کرمسن کا آیا ہے۔  لیکن ابھی تک ایمپورٹرز کو ڈالر نہیں ملے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق نپر مسور ایمپورٹرز نے 680 ڈالر میں لی تھی۔ آج انٹر بنک ڈالر 272 کا ہو گیا ہے آج کے حساب سے نپر مسور کا پڑتا 200 روپیہ کلو کا ہے لیکن ماہرین کے مطابق جب ڈالر ایمپورٹر کو ملے گا اس دن کا ریٹ تصور کیا جائے گا اسی طرح کرمسن مسور ایمپورٹر نے 702 ڈالر میں لی ہے جو آج کے ڈالر ریٹ کے حساب سے 207 میں پڑے گی۔ تاہم ریٹ اسی دن تصور ہو گا جس دن ایمپورٹر بنک سے ڈالر ملیں گے۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق پورٹ پر دو لاکھ بوری کی آمد ہوئی ہے۔ یہ تقریباً 800 کنٹینر بنتے ہیں۔  ابھی تو سردیاں ہیں سبزیوں کا سیزن چل رہا ہے لیکن 15 مارچ کے بعد جب سبزیاں ختم ہو جائیں گی تب ہر ماہ ڈیڑھ لاکھ بوری مسور کی چاہیے ہو گی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ابھی کوئی نئی بکنگ نہیں کرا رہا ہے۔  اگر ایک دو ماہ بکنگ نہ ہوئی تو اپریل مئی میں زبردست گاہکی ہو گی اور مسور کی قلت بھی بن سکتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 285/287 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ انٹر بنک میں ڈالر روز بروز بڑھ رہا ہے لیکن بنکوں سے ڈالر ملنے کی وہی صورت حال ہے جو 10 دن پہلے تھی۔  اس لئے ماہرین فل الحال تیزی کی قیاس آرائیاں ہی کر رہے ہیں۔  جبکہ تک بنک سے ڈالر کھل کر نہیں ملتے اور ایمپورٹ کھل کر نہیں ہوتی مندہ والی صورتحال نظر نہیں آ رہی ہے