+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 25 2023 12:56:32
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن اور نپر کراچی 3 روپیہ کلو تیز ہوئی ہے اور 193 کا ریٹ سنا رہے ہیں ایمپورٹرز لیکن بیچ نہیں رہے ہیں۔ ایک ٹریڈر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ لگتا ہے 195 تک کام نکلیں گے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق کل پرسوں کراچی پورٹ پر نپر مسور کا ایک جہاز لگ رہا ہے جس میں میں 9000 ٹن مسور ہے۔ جہاز کے مال میں 185 روپیہ کلو تک کام ہوا ہے ایڈوانس پیمنٹ پر۔ اس کی کنڈیشن یہ ہے کہ پیمنٹ ایڈوانس ہے جبکہ ڈیلیوری جب جہاز کا مال نکلے گا تب ملے گی۔ پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق انٹر بنک میں ڈالر 232 کا ہو گیا ہے۔ لیکن بنک ڈالر نہیں دے رہے ہیں انٹر بنک میں ڈالر کسی وقت بھی مزید تیز ہونے کے امکانات ہیں