+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 24 2023 12:44:01
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد چینی سرگودھا زون العربیہ شوگر ملز 8050 رمضان 8050 سلانوالی اور پاپولر 8075 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔  بھون 8000 عبدللہ شوگر ملز 8025 سفینہ 8000 کشمیر 8000 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فیصل آباد سائیڈ کسان 8050 کنجوانی 7950 کمالیہ نو سیل ہے۔  جنوبی پنجاب میں جے ڈی ڈبلیو 7960 ڈھرکی اے کے ٹی 7930 گھوٹکی 7950 جیسے حالات ہیں جبکہ زیریں سندھ میں اومنی گروپ کی ملیں 175 روپیہ کوئنٹل تیز ہوئی ہے ہیں اور 7850 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ تھر پارکر 7875/7900 جیسے حالات ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز رات کے اوقات میں جے ڈی ڈبلیو 8000 تک کام ہوے تھے۔ آج 40 روپیہ کم اوپن ہوئی ہے۔ تاہم مجموعی طور پر بہتری کے امکانات نظر آرہے ہیں۔ فروری کے سودوں کے 8260/70 جبکہ مارچ کے سودوں کے 8575 جیسے حالات ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی گزشتہ روز سرگودھا سائیڈ کے چند ڈیلرز سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ سرگودھا زون میں ملوں میں گنا کافی کم ہو گیا ہے۔ جبکہ زیریں سندھ کی ملوں میں بھی گنا کم ہو گیا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس سال ملیں گزشتہ سال کی نسبت کم عرصہ چلیں گیں کیونکہ گنے کی فی ایکڑ پیداوار کم ہے۔ پنجاب میں بھی گنے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ سینٹرل پنجاب کی ملیں 340/50 روپیہ من گنا خریدنا شروع ہو گئیں ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق 23 جنوری تک تقریباً 36 لاکھ ٹن چینی تیار ہو چکی ہے۔  ماہرین کے مطابق اس سال چینی گزشتہ سال کی نسبت کم بنے گی۔  پاک کموڈیٹیز کی گزشتہ روز کئ ڈیلرز سے بات چیت ہوئی ہے تقریباً زیادہ تر ڈیلروں کی یہی رائے ہے کہ چینی یہاں لینی چاہیے۔ اور جو لوگ فارورڈ کے کام میں دلچسپی رکھتے ہیں ان کو مارچ کے سودے لینے چاہیں۔