+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jun 08 2022 17:27:22
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور نپر کراچی شام کے اوقات میں 220 کا خریدار تھا۔ جبکہ نپر 225 کا خریدار تھا۔ کراچی میں لمبے چوڑے اسٹاک نظر نہیں آ رہے ہیں۔ مسور کی آمد بھی جولائی میں ہی شروع ہو گی۔ 18 جون کو جو مال پورٹ پر آنے تھے وہ لیٹ ہو گئے ہیں اب 7 جولائی کو آمد متوقع ہے۔ جب تک پورٹ پر کھل کر آمد نہیں مارکیٹ گرم رہ سکتی ہے۔ تاہم کام ضرورت کے تحت ہی کرنا چاہیے کیونکہ مسور کا بہت بڑا بیوپار ہوا ہے۔ اب ساتھ ساتھ چلنا چاہیے۔ کیونکہ جہاں آمد ہوگی وہاں مارکیٹ ٹوٹ بھی سکتی ہے۔