+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 09 2023 17:22:42
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ چینی جے ڈی ڈبلیو رات کے اوقات میں 15 روپیہ کوئنٹل نرم ہوئی ہے اور 8265 تک کام ہوے ہیں۔  ڈھرکی اے کے ٹی 8240 جیسے حالات بن گئے ہیں جبکہ جنوری کے سودوں کے 8420 جیسے حالات ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس وقت شوگر مارکیٹ میں پیسے کی شدید قلت ہے۔  سینٹرل پنجاب اور زیریں سندھ کی چھوٹی ملیں روزانہ کی بنیاد پر مال فروخت کئے جا رہی ہیں ریٹیل میں گاہکی سست ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس وقت دنیا میں سب سے سستی چینی پاکستان میں ہی ہے۔  ہر چیز کو پر لگ گئے ہیں۔ دوسری تمام اجناس کے ریٹ آسمانوں سے باتیں کر رہے ہیں لیکن چینی اس وقت مٹی کے مول ہو گئی ہے۔  ماہرین کا خیال ہے کہ جو ٹریڈر لمبے عرصے کیلئے چینی سنبھال کر رکھے گا تگڑی کمائی کرے گا۔ چینی کا مستقبل انتہائی بہتر ہے صرف وہی مزدوری کرے گا جو اسے 6/8 ماہ سنبھال کر رکھے گا۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اس وقت سب سے محفوظ سرمایہ کاری صرف اور صرف چینی ہی ہے۔