+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 04 2023 19:05:51
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی رات کے اوقات میں مزید ایک روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 156 تک کام ہوے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 9 جنوری کو گورنمنٹ کے آئ ایم ایف سے مذاکرات ہیں۔  اس سلسلے میں میڈیا پر خبریں چل رہی ہے کہ۔ ڈالر کا تعین مارکیٹ کی بنیاد پر ہو گا۔  تاجروں اور دوکانداروں پر مزید ٹیکس لگانے کی تجویز اس کے علاؤہ پیٹرولیم پر لیوی 70 سے 100 روپیہ فی لیٹر کرنا وغیرہ شامل ہیں۔  ماہرین کا خیال ہے کہ اگر حکومت آئ ایم ایف کی اس شرط کو پورا کرتی ہے کہ ڈالر کا تعین مارکیٹ کی بنیاد پر ہو گا تو پھر ڈالر کسی وقت بھی مزید شوٹ اپ ہو سکتا ہے۔  کیونکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 255/260 کی سطح پر ہے۔  ماہرین کا یہ بھی خیال ہے کہ گورنمنٹ کو آئ ایم ایف سے قسط لینے کیلئے تمام شرائط ماننی پڑیں گی۔  یہی وجہ ہے کہ انویسٹرز پیسے بنک میں رکھنے کی بجائے ان چیزوں میں انویسٹ کر رہے ہیں جو ہم ڈالر کے عوض باہر سے منگواتے ہیں۔  یا ڈالر کے عوض باہر بھیجتے ہیں۔ یعنی جس آئٹم کا ڈالر کے ساتھ کنیکشن ہے۔ اس آئٹم کو انویسٹرز انتہائی دلچسپی سے خرید رہے ہیں۔