+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Jan 02 2023 16:26:22
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 152 روپیہ کلو جبکہ نمبر دو کوالٹی 150 روپیہ کلو جیسے حالات ہیں مارکیٹ خاموش ہے۔ پیمنٹ کا پریشر دیکھنے میں آ رہا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق گزشتہ ہفتے کام کافی ہوے ہیں پہلی تاریخوں کی پیمنٹ پر اس لئے 3/4 جنوری کو پیمنٹ کا لین دین کافی ہے۔  دسمبر کے مہینے میں 1198 کنٹینر کی آمد ہوئی ہے آسٹریلیا سے جبکہ تنزانیہ سے 210 کنٹینر آے ہیں کراچی پورٹ پر۔   ٹوٹل 1408 کنٹینر آے ہیں دسمبر میں۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق اکتوبر نومبر کی نسبت آمد کافی کم ہوئی ہے۔ اکتوبر نومبر میں ایمپورٹرز کو کافی مار پڑی ہے۔ اتنی زیادہ آمد تھی کہ کئی لوگوں نے نقصان کی وجہ سے پورٹ پر مال چھوڑ دئیے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ آئندہ دو تین ماہ آمد کنٹرول میں رہنی چاہیے کیونکہ ہر ایمپورٹر بکنگ میں نہیں جا رہا ہے۔  کیونکہ انٹر بنک میں ڈالر کے کافی مسائل ہیں۔