+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 29 2022 18:25:20
  • Comments

Sugar | چینی

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ جے ڈی ڈبلیو دسمبر کے سودے شام کے اوقات میں 20/30 روپیہ کوئنٹل کمزور تھے 8390 تک کام ہوے ہیں۔ جنوری 8600 روپیہ کوئنٹل جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق اس وقت فارورڈ کے سودوں میں ٹریڈرز کی آپس میں جنگ چل رہی ہے۔ جو مندہ کھیل رہے ہیں وہ مارکیٹ کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تھوڑا پیمنٹ کا دباؤ بھی ہے۔ کل شام کے بعد پیمنٹ والا چکر ختم ہو جائے گا پھر سیدھا 3 جنوری کی پیمنٹ پر کام ہو گا۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ڈیلر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اب جہاں مارکیٹ نیچے آے حاضر میں تھوڑی تھوڑی خریداری جاری رکھنی چاہیے کیونکہ جیسے ہی دسمبر کے سودوں کی کٹنگ ہو جائے گی مارکیٹ بہتری کا رخ اختیار کر سکتی ہے۔