+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 27 2022 18:27:04
  • Comments

Lentils | مسور ثابت

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ مسور کرمسن کراچی پورٹ پر تقریباً 150 کنٹینر کے لگ بھگ آمد ہوئی ہے۔  پورٹ کے سودوں کے لوز مال کے 175 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ چونکہ پورٹ کا سودا ایک ساتھ 3 کنٹینر یا 5 کنٹینر کی لاٹ لینی پڑتی ہے اور پیمنٹ کے دس دن بعد ایمپورٹرز ڈیلیوری دیتے ہیں اس لیے پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر اور پورٹ کے سودے میں فرق ہوتا ہے۔ پنجاب پہنچنے کی پیمنٹ پر 180 جیسے حالات ہیں پیک مال کے۔  پورٹ کا مال پیک نہیں ہوتا یہ جب انویسٹرز خریدتے ہیں تو پیکنگ خود کرانی پڑتی ہے۔ جس کا تقریباً 1 روپیہ سے ڈیڑھ روپیہ کلو تک خرچہ آتا ہے۔  نپر مسور 181 جیسے حالات ہیں۔ جبکہ کرمسن پرچون کوالٹی 182/3 جیسے حالات ہیں۔ مارکیٹ سست ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق 17 جنوری کو 12 ہزار ٹن کا ایک جہاز بھی پورٹ پر لگنا ہے۔ جہاز کے مال میں 720 ڈالر تک کام ہوے ہیں جو کراچی آکر تقریباً 177.35 تک پڑتا ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق یہ پڑتا آج کے ڈالر ریٹ کے حساب سے ہم گنتے ہیں۔ جب مال پورٹ پر لگے گا۔ اس وقت بنک والے ایمپورٹرز کو کس ریٹ میں ڈالر دیتے ہیں یہ اس وقت ہی پتا چلتا ہے جب ڈالر کا ریٹ کٹتا ہے بنک میں۔ اس لئے ایمپورٹرز جہاز کے مال میں فل الحال بیچ نہیں دے رہے ہیں۔  دوسری جانب آج پورٹ پر مزید مال لگا ہے۔  جس کی وجہ سے مارکیٹ خاموش ہے۔