+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 19 2022 16:39:50
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔  کالا چنا کراچی شام کے اوقات میں 2 روپیہ کلو کمزور ہوا ہے اور 149/149.50 جیسے حالات بن گئے ہیں۔ سی ایچ کے ایم 147 جیسے حالات ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق پورٹ سے لوز مال سی ایچ کے ایم کوالٹی 144 میں بھی کام ہوے ہیں ایڈوانس پیمنٹ پر۔ فل الحال مارکیٹ سست ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فروری لوڈنگ کاایک جہاز بھی بک ہونا شروع ہو گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس جہاز میں فل الحال سی ایچ کے ایم کوالٹی ہی بک ہو رہا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ابھی جہاز کی ٹوٹل مقدار واضع نہیں ہوئی ہے فل الحال 12000/15000 ٹن کی آواز ہے کہ بک ہو چکا ہے 530 ڈالر میں۔  پاک کموڈیٹیز کی ریسرچ کے مطابق ایک جہاز جنوری شپمنٹ کا بھی بک ہوا ہوا ہے اسکی ایل سی کھلنا باقی ہے جبکہ ایک جہاز راستے میں ہے جو جنوری کے پہلے ہفتے میں لگے گا۔  اس کے علاؤہ ایک جہاز 12000 ٹن کا فالکن بریج کا بھی بکنگ میں ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ابھی تک جو جنوری میں آنے والا جہاز اور اس کے علاؤہ فالکن کا 12000 ٹن اور جنوری میں لوڈ ہونے والا 24 ہزار ٹن اگر شامل کریں تو تقریباً 54000 ٹن کالا چنا پائپ لائن میں ہے۔ جبکہ فروری والے جہاز کی بکنگ جب مکمل ہو جائے گی کہ اس میں کتنی بکنگ ہوتی ہے تب اندازہ لگے گا کہ پائپ لائن میں کتنا ہے اور 20 اپریل تک پاکستان کو چاہیے کتنا۔