+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 14 2022 16:17:44
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا سرگودھا پہنچنے کی پیمنٹ پر 160 روپیہ کلو تک کام ہوے ہیں۔ ایڈوانس پیمنٹ پر 157 جیسے حالات ہیں۔ نمبر دو کوالٹی 155 جبکہ تنزانیہ کالا چنا بھی 156 جیسے حالات ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق فل الحال مارکیٹ گرم ہی نظر آ رہی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ 5 کنٹینر کی ایک لاٹ پر 25 لاکھ ڈیمریج اور ڈیٹینشن لگا ہے۔ یعنی تقریباً 20 روپیہ کلو بنتا ہے۔ کیونکہ ڈالر بنک سے ایک ایک ماہ ملتے نہیں ہیں پورٹ پر مال دھکے کھاتے رہتے ہیں ڈالر انٹر بنک سے دیر سے ملنے کی وجہ سے پڑتا انتہائی مہنگا ہوتا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوکل مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ابھی مزید کوئی بکنگ نہیں ہو رہی ہے جس کی وجہ سے آگے چل کر سپلائی لائن میں گیپ آنے کے امکانات ہیں۔