+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 12 2022 17:15:03
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا شام کے اوقات میں 1 روپیہ کلو تیز ہوا ہے اور 148 تک کام ہوے ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آج پورٹ پر آمد بھی ہوئی ہے اس کے باوجود انویسٹرز دھڑا دھڑ خریداری کر رہے ہیں۔  ماہرین کے مطابق اس وقت ایک جہاز 19 ٹن کا راستے میں ہے جبکہ ایک جہاز جو گزشتہ روز ہم لکھا تھا کہ آسٹریلیا پورٹ پر لوڈنگ کیلئے چلا گیا ہے وہ جہاز فالکن بریج کمپنی کا ہے اور اس میں ماہرین کا خیال ہے کہ 12 ٹن کالا چنا لوڈ ہو گا۔  پھر اس کے بعد ایک جہاز جے کے کمپنی کا 25 ہزار ٹن کا جنوری کی لوڈنگ بھی بک ہوا ہوا ہے لیکن اسکی بنک سے ابھی تک ایل سی اوپن نہیں ہو رہی ہے۔ دوسری جانب جو مال پورٹ پر لگے ہوئے ہیں ان کے بھی ڈالر کھل کر نہیں مل رہے ہیں۔ پاک کموڈیٹیز کی ایک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ اگر جنوری والے جہاز کی ایل سی کھل بھی جاے تو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ پاکستان کو رمضان المبارک تک 2 لاکھ 10 ہزار ٹن مزید کالا چنا درکار ہو گا۔  یعنی 21 لاکھ بوری مزید بک ہو تب جا کر اپریل تک کی ڈیمانڈ پوری ہو گی۔  2 لاکھ 10 ہزار ٹن کا مطلب ہے کہ 52 ہزار ٹن کے 4 جہاز بک ہوں یا پھر 25 ہزار ٹن کے آٹھ جہاز مزید بک ہوں تب جا کر رمضان المبارک کی کھپت کیلئے مال پورا ہو گا۔ اب جس طرح بنک ڈالر دے رہے اور ایل سی بھی اوپن نہیں ہو رہی ہے اس صورتحال کے پیشِ نظر لگتا نہیں ہے کہ جتنی پاکستان کی ڈیمانڈ ہے اتنی بکنگ ہو یہی وجہ ہے کہ پاکستان بھر کے ایمپورٹرز زیادہ تر لوکل مارکیٹ سے ہی خریداری کر رہے ہیں۔ ایمپورٹرز کے علاؤہ ٹریڈرز ملرز وغیرہ سب خریداری کر رہے ہیں۔ مجموعی طور پر تیزی کا رجحان ہی نظر آ رہا ہے۔  ابھی پورٹ پر جتنا مال آرہا ہے تقریباً ایک ماہ بعد ہی کلئیر ہو رہا ہے۔ کلیرنس میں تاخیر صرف اور صرف بنکوں سے ڈالر نہ ملنے کی وجہ سے ہورہی ہے۔