+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 10 2022 17:13:29
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی پورٹ کے سودے 146 جبکہ جہاز والے مال 147 تک کام ہوے ہیں۔  مارکیٹ رکی ہوئی ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی ایک انتہائی زیرک ایمپورٹر سے بات چیت ہوئی تو انکا کہنا تھا ابھی دو جہاز جن میں ایک 12 ہزار ٹن اور دوسرا 25 ہزار ٹن کا جنوری میں لوڈ ہونا ہے انکی ابھی تک ایل سی اوپن نہیں ہو رہی ہے۔  اور جو مال کنٹینر کی صورت میں پورٹ پر آ رہے ہیں انکے ڈاکیومنٹ نہیں مل رہے ہیں جس کی وجہ سے صورت حال خراب ہے۔  بظاہر تو ایمپورٹرز کو تھوڑا بہت نفع ہے لیکن جب مال پورٹ پر ایک ایک ماہ پڑے رہتے ہیں اور ڈیمریج ڈیٹینشن لگ جاتا ہے تو نقصان ہونا شروع ہو جاتا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کی معلومات کے مطابق ابھی ہمیں رمضان المبارک تک تقریباً 20/25 لاکھ بوری مزید درکار ہے۔ اگر 12 اور 25 ہزار ٹن والے جہازوں کی ایل سی کھل بھی جاے تو پھر بھی ہمیں 20/21 لاکھ بوری یعنی 2 لاکھ ٹن مزید بکنگ کرانا ہو گی تک جا کر رمضان المبارک کی لاگت پوری ہو گی۔ ماہرین کا خیال ہے کہ جس طرح بنک ڈالر کھل کر فراہم نہیں کر رہے اس طرح محسوس ہوتا ہے کہ رمضان المبارک کی کھپت کیلئے ایمپورٹرز کھل کر بکنگ نہیں لے سکیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ انویسٹرز آہستہ آہستہ مال خریدے جا رہے ہیں۔ کیونکہ ابھی تو دسمبر ہے۔ پیمنٹ وغیرہ کی تنگی ہے لیکن جنوری میں مارکیٹ سیدھی ہونی شروع ہو جاے گی اور تیزی کے امکانات بن سکتے ہیں۔ اگر چہ آسٹریلیا میں بکنگ کے ریٹس میں تیزی نہیں ہے۔ ماہرین صرف سپلائی لائن کی شارٹیج کی وجہ سے تیزی گن رہے ہیں۔ اگر جنوری تک مزید بکنگ نہ ہوئی تو لوکل مارکیٹ مزید گرم ہونے کے امکانات ہیں۔  تاہم دسمبر کے آخر یا جنوری کے شروع میں ایک جہاز 19 ہزار ٹن کا پورٹ پر لگے گا۔ اس جہاز میں ماہرین کا خیال ہے کہ جن لوگوں نے آرمی کا ٹینڈر دیا ہوا ہے وہ زیادہ تر ٹینڈر میں جاے گا۔ تاہم کچھ نہ کچھ مقدار مارکیٹ میں بھی فروخت ہو گی۔