+92 301 5247927

pakcommodities92@mail.com

logo
  • Dec 07 2022 12:12:05
  • Comments

Desi Chickpeas | کالا چنا

پاک کموڈیٹیز اسلام آباد۔ کالا چنا کراچی 1 روپیہ کلو تیز اوپن ہوا ہے اور 145 تک کام ہوے ہیں۔ سی ایچ کے ایم کوالٹی 143 جیسے حالات ہیں۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق آسٹریلیا سے ایک جہاز جنوری میں لوڈ ہونا ہے 24 ہزار ٹن کا اسکی ایل سی ابھی تک بنک نہیں کھول رہے ہیں۔ اور پارٹی کا 12 ہزار ٹن کا جہاز ہے اسکی بھی ابھی تک بنک نے ایل سی نہیں کھولی۔ جس کی وجہ سے انویسٹرز ایکٹو ہو گیا ہے۔  پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق بنک ایل سی والے مال کے ڈاکیومنٹ تو مارجن پر دے دیتے ہیں لیکن جن ایمپورٹرز نے سی سے ڈی یعنی کیش اگینسٹ ڈاکیومنٹ یا پھر ڈی پی یعنی ڈاکیومنٹ اگینسٹ پیمنٹ پر بنک میں کنٹریکٹ رجسٹرڈ کراے ہوے ہیں ان کو مارجن پہ بھی بنک ڈاکیومنٹ نہیں دے رہے ہیں۔ اس لئے کراچی کے ایمپورٹرز بھی لوکل مارکیٹ سے ہی خریداری کر رہے ہیں۔ ایک 19 ہزار ٹن کا جہاز بھی دسمبر کے آخر تک پورٹ پر آے گا۔ اس کے علاؤہ اگر بقایا مال کی ایل سی نہ کھلی جو جنوری میں لوڈ ہو گا تو سپلائی لائن میں مسئلہ پیدا ہو جاے گا۔  کیونکہ پاکستان کو ہر ماہ تقریباً 5 سے 5.50 لاکھ بوری چاہیے۔ اتنی لاگت آرام سے ہو جاتی ہے۔ پاک کموڈیٹیز کے ذرائع کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ اگر ایل سی نہ کھلی تو آگے چل کر سپلائی میں گیپ آ جائے گا اس لئے اسٹاکسٹ خریداری کر رہے ہیں۔